ہومانٹرنیشنلیوکرینی صدر کا میدان جنگ میں مشکل صورتحال کی وجہ سے اسپین...

یوکرینی صدر کا میدان جنگ میں مشکل صورتحال کی وجہ سے اسپین کا دورہ منسوخ

یوکرینی صدر کا میدان جنگ میں مشکل صورتحال کی وجہ سے اسپین کا دورہ منسوخ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہسپانوی خبر رساں ایجنسی ای ایف ای نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی مشکل صورتحال کی وجہ سے 17 مئی کو ہونے والا اپنا اسپین کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل منگل کے روز ہسپانوی نشریاتی ادارے TVE نے شاہی خاندان کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ زیلنسکی اس جمعہ کو اسپین کا دورہ کریں گے تاکہ ملک کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ کیف اور میڈرڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔

اسپین کے دورے کے علاوہ یوکرین کے صدر نے پرتگال کا اپنا سرکاری دورہ بھی منسوخ کر دیا جو ہفتے کے آخر میں طے شدہ تھا، پرتگالی میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ زیلنسکی پہلے ہی دو بار دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔ نوتیکاس براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر پرتگال کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل