ہومتازہ ترینکازان فورم 2024 میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی کی شرکت

کازان فورم 2024 میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی کی شرکت

کازان فورم 2024 میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی کی شرکت

ماسکو (صداۓ روس)
تاتارستان کے دارلحکومت کازان میں انٹرنیشنل اکنامک فورم روس – اسلامک ورلڈ: کازان فورم 2024 کا آغاز ہوا چکا ہے جس میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی بھی موجود ہیں. اس فورم کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے صدر تاتارستان رستم مننخنوو سے بھی ملاقات کی. واضح رہے روس – اسلامی دنیا: کازان فورم تجارتی تعلقات، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسلامی مالیاتی نظام سے متعلق مسائل پر بات چیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

اس فورم کے دوران اسلامی دنیا سے آئے مندوبین بین الاقوامی تعلقات کے جدید نظام کی خصوصیات، اسلامی تعاون تنظیم کی ترقی کے اہم مسائل اور روس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں لیبیا کے وزیر خارجہ عبدالہادی ابراہیم لہویج کے علاوہ مصر، کویت، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے او آئی سی کے مستقل نمائندے شرکت کریں گے۔ کازان فورم 14 سے 19 مئی تک منعقد ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل