ہومانٹرنیشنلنیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو روس کو شکست دینا...

نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو روس کو شکست دینا ہوگی

نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو روس کو شکست دینا ہوگی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے امریکی قیادت والے اتحاد نے واضح کیا ہے کہ لڑائی جاری رہنے کے دوران کیف رکن نہیں بن سکتا۔ زیلنسکی نے کیف میں فوجی افسران سے ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نیٹو میں تب ہی شامل ہوں گے جب ہم جیتیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ جنگ کے دوران ہمیں نیٹو میں شامل کیا جائے گا.

انہوں نے وضاحت کی کہ الحاق کے لیے نیٹو کے 32 ارکان کی متفقہ منظوری درکار ہوگی۔ زیلنسکی نے استدلال کیا کہ ان میں سے کچھ یوکرین کو مسلح تصادم کے درمیان تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ خطرات کو محسوس کرتے ہیں، جبکہ دیگر محض شکی ہیں. زیلنسکی نے استدلال کیا لہذا یوکرین کو اتحاد میں قبول کرنے کے لیے، ہمیں فتح کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حتمی رکنیت یوکرین کی آزادی کو محفوظ بنائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل