ہومتازہ ترینامریکا اور مغرب ہمیں سرد جنگ میں دوبارہ الجھانا چاہتے ہیں، روس

امریکا اور مغرب ہمیں سرد جنگ میں دوبارہ الجھانا چاہتے ہیں، روس

(صداۓ روس)
روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغرب ہمیں سرد جنگ میں دوبارہ الجھانا چاہتے ہیں. روس کے ایک سفارتکار کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغرب ساتھ مل کر نئی سرد جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دیمیتری یولیانسکی نے بتایا کہ روس کو کمزور کرنے کے مقصد سے مغرب کے ساتھ مل کر امریکا، نئی سرد جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب، روس کو اپنی حریف سمجھتا ہے اور طویل عرصے سے وہ روس کو کمزور کرنے کی کوششیں کرتا آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے بتایا کہ موجودہ وقت میں بہت سے امریکی اور یورپی افراد، ہمارے ملک سے سوء استفادہ کرنے کی کوشش رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ روس کو تقسیم کرنا چاہتے ہيں جس کا واضح نمونہ بحران یوکرین ہے۔ روس کے مطابق مغرب ہمیشہ سے ہی سرد جنگ شروع کرنے کی سازشیں کرتا رہا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ہمیشہ سے روس پر دباؤ ڈالتا رہتا ہے کیونکہ وہ اس کو اپنا حریف سمجھتا ہے۔ اس وقت مغرب، یوکرین کے مسئلے کے ذریعے روس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انٹرنیشنل