ہومانٹرنیشنلامریکہ کو تائیوان میں کئے گئے اقدامات کی قیمت ادا کرنا پڑےگی،...

امریکہ کو تائیوان میں کئے گئے اقدامات کی قیمت ادا کرنا پڑےگی، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو تائیوان میں کئے گئے اقدامات کی قیمت ادا کرنا پڑےگی. اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین جمہوری طریقے سے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ گزشتہ دو برس میں اس نے اپنی خودمختاری کے دعوے پر زور دینے کے لیے فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھایا ہے،جس کے بعد تائیوان میں غصہ اور واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’تائیوان کی آزادی کے متحرک قوتوں کی حوصلہ افزائی کر کے امریکہ نہ صرف تائیوان کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے جس کی واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل