روس کا یورپ سے امریکی جوہری ہتھیار واپس لینے پر زور

Russian foreign ministry Russian foreign ministry

ماسکو (صداۓ روس)

روس نے یورپ سے امریکی جوہری ہتھیاروں کے انخلاء اور ان کی تعیناتی کے پورے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ایمبیسڈر اٹ لارج اندرے بیلوسوف نے منگل کے روز یہ بیان دیا۔ بیلوسوف نے کہا کہ “روس کی اہم ترین سول اور فوجی تنصیبات کو ممکنہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ میں تعینات امریکی جوہری ہتھیاروں کو اسٹریٹجک نوعیت کا سمجھا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اس لیے ہم اصرار کرتے ہیں کہ انہیں یورپ سے نکال کر واپس امریکہ بھیج دیا جائے اور یورپ میں ان کی تعیناتی کا سارا انفراسٹرکچر ختم کر دیا جائے۔