امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی نائب صدر

JD Vance JD Vance

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس نے سی بی ایس نیوز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، تاہم ایک ہفتے کے اندر بھی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایسا معاہدہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں جو امریکہ کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ہو اور ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل حل نکالے۔ یہ نہ صرف اب بلکہ طویل مدت کے لیے ہو کہ جب میرے بچے بڑے ہوں تو یہ کہہ سکیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ یہ ہماری پالیسی کا مقصد ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس ہدف کے قریب ہیں، البتہ ابھی کچھ کام باقی ہے۔” وانس نے مزید کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے ہمیں بہت کچھ معلوم ہو جائے گا۔ معاہدہ اگلے ہفتے بھی ہو سکتا ہے اور کئی مہینوں بعد بھی۔”