ہومتازہ ترینکیا روس کیوبا اور وینزویلا میں واقعی فوج تعینات کرنے جا رہا...

کیا روس کیوبا اور وینزویلا میں واقعی فوج تعینات کرنے جا رہا ہے؟

ماسکو(SR)
روس امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مغربی ممالک کی جانب سے روس کو سلامتی کی ضمانتیں نہ دینے پر اب یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ روس لاطینی امریکہ میں فوج بھیج سکتا ہے. روسی ٹی وی چینل RTVI پر روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے انٹرویو کے دوران جب ان سے روسی فوج کی وینزویلا اور کیوبا میں مبینہ تعیناتی کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو ریابکوف نے نہ تو اس بات کی تصدیق کی اور نہ ہی اس بات کا انکار کیا کہ آیا یہ آپشن کریملن کے منصوبوں میں شامل ہے یا نہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل