ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی عمارت جل کر تباہ ہوگئی

جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی عمارت جل کر تباہ ہوگئی

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی عمارت جل کر تباہ ہوگئی ہے. جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں نیشنل اسمبلی کی عمارت آگ لگنے کی وجہ سے پوری طرح جل کر تباہ ہوگئی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ لگانے کے شبے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رمافوسا نے بتایا کہ ایک شخص کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ اتوار کو پارلیمنٹ کمپلیکس کے سب سے پرانے حصے میں لگنے والی اس آگ کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہے، لکڑیوں کے کمرے پر مشتمل اس پینل کو 1884 میں بنایا گیا تھا۔ جب صبح ہوئی تو عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے وہاں سے دھواں نکل رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی پرانی عمارت کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

جس عمارت میں آگ لگی وہاں نایاب کتب اور سابق افریقی قومی ترانے ’دی وائس آف ساؤتھ افریقہ‘ کی اصل نقل موجود تھی جو اب مکمل طور پر جل چکی ہیں۔ جائے حادثہ پر قومی اسمبلی کی عمارت کے ساتھ ساتھ ایوان بالا نیشنل کونسل آف پراونسز موجود ہے جبکہ حکومتی دفاتر پریٹوریا میں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل