ہومتازہ ترینروس نے لکڑی کی برآمدات پر پابندی عائد کردی

روس نے لکڑی کی برآمدات پر پابندی عائد کردی

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے لکڑی کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے. اطلاعات کے مطابق اعلیٰ قسم کی لکڑی کی برآمد کے لیے ڈیوٹی کی شرح میں انتہائی اضافہ کردیا گیا ہے جس کا مقصد کچی لکڑی کی برآمد کو روکنا ہے۔ روسی حکومت نے اس سے قبل لکڑی کی برآمد کے لیے وسیع تر پابندیاں متعارف کروائی تھیں: 22 فیصد سے زیادہ نمی اور 10 سینٹی میٹر سے زیادہ موٹائی اور چوڑائی والی لکڑی کی انفرادی قسم کی برآمد کے لیے زیادہ شرحیں 2 جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ملک میں موثر ہیں۔

روسی وزارت صنعت نے کہا کہ نرم لکڑی کے لیے 200 یورو فی کیوبک میٹر کی شرح مقرر کی گئی ہے اور قیمتی لکڑی پر لاگو ہونے والی شرح 250 سے 370 یورو فی کیوبک میٹر تک ہے۔ وزارت نے کہا اضافی قیمت کا فیصلہ مصنوعات کی برآمد میں اضافہ کرنے اور بعض اجناس گروپوں کے دوسرے گروپوں میں بہاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا. وزارت نے کہا ڈیوٹیز صرف یوریشین اکنامک یونین سے باہر کی برآمدات کے سلسلے میں لاگو ہوں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل