ہومتازہ ترینیوکرین نے اپنے پانیوں تک روسی بحری جہازوں کی رسائی پر پابندی...

یوکرین نے اپنے پانیوں تک روسی بحری جہازوں کی رسائی پر پابندی لگا دی

کیف(صداۓ روس)
یوکرین نے اپنے پانیوں تک روسی بحری جہازوں کی رسائی پر پابندی لگا دی ہے. اطلاعات کے مطابق اندرون ملک آبی نقل و حمل سے متعلق یوکرین کا قانون 1 جنوری سے نافذ العمل ہوا۔ قانون سازی غیر ملکی جہازوں کے لیے روس کو چھوڑ کر، یوکرین کے اندرون ملک پانیوں تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔

یوکرین کی قانون ساز اسمبلی سے 3 دسمبر 2020 کو منظور شدہ دستاویز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ “یوکرین کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں پر کارگو آپریشن صرف یوکرین کے جہاز یا وہ غیر ملکی جہاز کر سکتے ہیں، جن کے جہاز کے مالکان یوکرین میں رجسٹرڈ کاروباری ادارے ہیں. قانون سازی کے مطابق روسی پرچم تلے چلنے والے بحری جہازوں یا روسی شہریوں کی ملکیت والے بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل