ہومتازہ ترینمادروطن فروخت کے لئے نہیں ہے، روسی وزارت خارجہ

مادروطن فروخت کے لئے نہیں ہے، روسی وزارت خارجہ

مادروطن فروخت کے لئے نہیں ہے، روسی وزارت خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس بیرون ملک منجمد اپنے اثاثوں کی بازیابی کے عوض کوئی علاقہ نہیں دے گا۔ زاخارووا وال سٹریٹ جرنل کے ایک مضمون پر تبصرہ کر رہی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جرمنی اس فنڈز کو ماسکو اور کیف کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے دوران استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اتوار کو شائع ہونے والے مضمون کے مطابق برلن منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے اور یوکرین کی عسکری اور اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کا استعمال کرنے کے امریکی دباؤ کی مخالفت کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر جرمن حکام کی طرف سے پیش کی گئی تجویزوں میں سے ایک رقم کو جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی بات چیت میں فائدہ اٹھانے کے طور پر استعمال کیے جانے سے متعلق ہے۔ وال سٹریٹ جنرل نے کہا کہ یہ حکمت عملی ماسکو کو ان علاقوں میں سے کچھ کو واپس کرنے پر مجبور کرے گی جس پر کیف دعویٰ کرتا ہے۔

زاخارووا نے ٹیلی گرام پوسٹ میں لکھا کہ میں نہیں جانتی کہ کون کیا کہتا ہے لیکن اثاثوں کا تبادلہ علاقوں میں نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ مادر وطن فروخت کے لیے نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل