ہومتازہ ترینروسی فوج خارکوف ریجن میں مضبوط پوزیشن میں ہے، یوکرین

روسی فوج خارکوف ریجن میں مضبوط پوزیشن میں ہے، یوکرین

روسی فوج خارکوف ریجن میں مضبوط پوزیشن میں ہے، یوکرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ روسی افواج اس وقت خارکوف شہر کے قریب لڑائی میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ یاد رہے ہفتے کے آخر میں روس کی جانب سے متعدد قصبوں اور دیہاتوں پر قبضہ کرنے کے بعد، یوکرین کے کچھ فوجیوں نے اپنے اعلیٰ افسران کو ناکافی دفاعی انتظامات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ماسکو نے جمعہ کی صبح یوکرین کے خارکوف ریجن پر بڑے پیمانے پر حملہ شروع کیا، سرحد پار فوج بھیجنے سے پہلے یوکرائنی لائنوں پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنے تازہ ترین بلیٹن میں گاتیسچے ،کراسنوے موروخوویٹس اور ولےنکووو کی آزادی کی اطلاع دیتے ہوئے درجنوں دیہات اور بستیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

اتوار تک وولچانسک قصبے میں لڑائی اب بھی جاری تھی، جبکہ یوکرین کے ذرائع نے خارکوف کے مضافات سے 20 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع گاؤں لپسی پر روسی پیش قدمی کی اطلاع دی۔ دونوں بستیوں کو اس سے قبل یوکرین کی افواج روس کے بیلگوروڈ ریجن میں شہری اہداف پر گولہ باری کی بنیاد کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل