ہومتازہ ترینجرمن چانسلر جرمنی اور روس کے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،...

جرمن چانسلر جرمنی اور روس کے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، اخبار

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن اخبار Bild نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز روس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کو ایک اہم عنصر سمجھتے ہیں اور وہ اس معاملے کو اپنے ذاتی کنٹرول میں رکھنے جا رہے ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ جنوری میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے. اخبار نے اطلاع دی کہ چانسلر اولاف شولز ماسکو کے ساتھ تعلقات میں “ایک نئی شروعات” کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاص طور پر گیس کے شعبے میں تعلقات اور یوکرائن کے مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کے خارجہ پالیسی کے مشیر جینز پلاٹنر پہلے ہی دو ہفتوں سے جنوری میں روسی رہنما کے ساتھ ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل