ہومتازہ ترینقازقستان میں پیدا ہونے والی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہے...

قازقستان میں پیدا ہونے والی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو قازقستان میں تبدیل ہونے والی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روس کی جانب سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم قازقستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے قازقستان میں 2 جنوری کومنگسٹاؤ ریجن کے شہر زناوزین اور اکتاؤ میں ہجوم سڑکوں پر نکل آیا، جس نے پیٹرول کی بلند قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوتی چلی گئی، جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل