ہومتازہ ترینروس کا قازقستان کے مسائل بات چیت اور پرامن طریقے سے حل...

روس کا قازقستان کے مسائل بات چیت اور پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو قازقستان میں ہونے والے واقعات کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور پڑوسی ملک میں مسائل کے پرامن حل پر زور دے رہا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم برادر ہمسایہ ملک میں ہونے والے واقعات کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر تمام مسائل کے پرامن حل اور بات چیت کے لیے زور دے رہے ہیں، نہ کہ سڑکوں پر ہونے والے فسادات اور قوانین کی خلاف ورزی کے ذریعے ریاست کو ہراساں کرنا اس کا حل ہے.

روسی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ قازق قیادت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا مقصد ملک میں استحکام کا قیام تھا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق قازق صدر توکایف کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات موجودہ مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے صورتحال کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل