ہومانٹرنیشنلامریکا روس مذاکرات میں ہمیں بھی شامل کیا جائے، یورپی یونین کا...

امریکا روس مذاکرات میں ہمیں بھی شامل کیا جائے، یورپی یونین کا مطالبہ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ امریکا روس مذاکرات میں ہمیں بھی شامل کیا جائے. یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے جرمنی کے ذریعے امریکہ سے یہ مطالبہ کیا کہ روس امریکا کے درمیانی بات چیت میں ہمیں بھی شامل کیا جائے. یاد رہے کہ گذشتہ روز جرمنی اور امریکہ کے درمیان یوکرین پر روسی حملے کی صورت میں مغرب کی جانب سے روس پر پابندیوں کی فہرست پر بات چیت کی گئی۔

اسی میٹنگ میں جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا پیغام پہنچایا۔ اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپ کی نشست بھی ہونا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل