ہومتازہ ترینروسی فوج کی قازقستان میں تعیناتی پر امریکا کی بے جینی کا...

روسی فوج کی قازقستان میں تعیناتی پر امریکا کی بے جینی کا جواز نہیں،روس

ماسکو (SR)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ کچھ امریکی نمائندے سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ قازقستان میں کیا ہو رہا ہے اور وہ اسے واشنگٹن کے سرکاری موقف کے طور پر مسترد کر رہے ہیں۔ روسی سفارت کار نے وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کے بیانات پر تبصرہ کیا جس میں انہوں نے کہ امریکہ کے پاس قازقستان کے حکام کی ملک میں اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کی افواج کے استعمال کی درخواست کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوالات ہیں۔

زاخارووا نے کہا کہ ہر کوئی اس حقیقت سے واقف ہے کہ واشنگٹن کے بعض نمائندے عالمی منظر نامہ کے حوالے سے کچھ نہیں سمجھتے، یہ ہی وجہ ہے کہ قزاقستان میں روسی فوجی اتحاد کی افواج کی تعیناتی پر پر سوال اٹھانا قانون سے نابلد ہونا ہے جس سے گریز کیا جانا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل