واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایسی تجاویز سامنے آنے کے بعد جس میں کہا جا رہا ہے کہ ماسکو اپنے کچھ فوجیوں کو وینزویلا یا کیوبا میں تعینات کر سکتا ہے، کے جواب میں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اگرروس اپنی فوج لاطینی امریکہ میں تعینات کرتا ہے تو امریکی حکام “فیصلہ کن” کارروائی کریں گے.امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس خیال کو “عوامی زبان میں بلسٹر” قرار دیا اور کہا کہ جنیوا میں حالیہ روس-امریکہ اسٹریٹجک استحکام ڈائیلاگ میں لاطینی امریکہ میں روسی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی بحث کا موضوع نہیں تھی۔
انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس اس سمت میں آگے بڑھتا ہے تو ہم اس سے فیصلہ کن طور پر نمٹیں گے۔ جنوبی امریکہ کے ممالک میں روسی فوجیوں کی تعیناتی کی امریکی مخالفت ماسکو کے رد عمل کی آگ کو مزید بھڑکا سکتی ہے، جس نے بارہا امریکی مسلح افواج کے روس کی مغربی سرحد کے قریب تعیناتی کی مخالفت اور شکایات کی ہے.