ہومتازہ ترینملکی سلامتی یقینی بنانے کے قابل ہیں مغربی وعدوں کا انتظار نہیں،...

ملکی سلامتی یقینی بنانے کے قابل ہیں مغربی وعدوں کا انتظار نہیں، روس

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روس جانتا ہے کہ اپنی سلامتی کو کیسے یقینی بنانا ہے اور وہ اب مغرب کے وعدوں کا انتظار نہیں کرے گا۔ روسی اعلیٰ سفارت کار کے مطابق نیٹو اپنی مرضی ہر کسی پر ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اور کسی بھی صورت میں اپنی سلامتی کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تبدیلیوں اور وعدوں کا لامتناہی انتظار نہیں کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ ماسکو نے پہلے ہی یورپی سلامتی سے متعلق معاہدے کا مسودہ پیش کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے غلط سمجھا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل