ہومتازہ ترینروس اور امریکہ کے درمیان جنگ سے دنیا بھرمیں تباہی آئے گی،...

روس اور امریکہ کے درمیان جنگ سے دنیا بھرمیں تباہی آئے گی، اقوام متحدہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ روس اور امریکہ کے درمیان جنگ سے دنیا بھرمیں تباہی آئے گی. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے انتباہ کیا ہے امریکہ۔ روس کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی جھڑپ یورپ اور دنیا بھر کے لئے ایک تباہی کا سبب بن جائے گی۔ گٹرس نے اقوام متحدہ مرکزی دفتر سے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں یوکرائن کشیدگی کی وجہ سے روس، امریکہ اور نیٹو کے درمیان جاری مذاکرات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے درپیش صورتحال پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی جھڑپ یورپ اور دنیا کے ایک تباہی ثابت ہو گی۔ ایسی کسی جھڑپ کے سدّباب اور کشیدگی میں کمی کے لئے شروع کئے گئے ڈائیلاگ نہایت درجہ اہمیت کے حامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل