ہومتازہ ترینایرانی صدر رئیسی کا دورہ روس کی تیاری کر رہے ہیں، کریملن

ایرانی صدر رئیسی کا دورہ روس کی تیاری کر رہے ہیں، کریملن

ماسکو(SR)
روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ روس پر کام کیا جا رہا ہے، کریملن اس دورے کی تاریخوں کا اعلان بروقت کرے گا۔ دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا آئندہ دورہ ماسکو بہت اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے ایک نیوز کانفرنس سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر کا دورہ ماسکو انتہائی اہم ہے۔ تہران اور ماسکو کے درمیان سیاسی تعلقات دوبارہ شروع کیے جائیں۔

انہوں نے اگر چہ کورونا کی وبا دونوں ممالک کے وفود کی ملاقاتوں اور دوروں میں رکاوٹ بن گئی ہے لیکن اس کے باوجود ولادیمیر پوتن اور سید ابراہیم رئیسی نے نے کئی ٹیلی فون کالز کیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے صدور کی ملاقات میں ایران اور روس کے تعلقات کے تمام امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جائے گا۔

لاوروف نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ایرانی حکومت کی تبدیلی کے باوجود ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس ملک کی پالیسی کس طرح جاری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے بہت مشترکہ منصوبے ہیں اور دونوں ممالک ان منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کا مشترکہ کمیشن بھی اس سلسلے میں اقدام کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بلاشبہ، ایران اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات میں بین الاقوامی مسائل بشمول جوہری معاہدے اور خلیج فارس کی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل