ہومتازہ ترینفوج قزاقستان کی درخواست پرگئی،امریکا کی طرح عراق و شام نہیں گئی،...

فوج قزاقستان کی درخواست پرگئی،امریکا کی طرح عراق و شام نہیں گئی، روس

ماسکو (SR)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی فوجی اتحاد مشترکہ سلامتی تنظیم CSTO امن دستے قزاقستان کے حکام کی درخواست پر قازقستان پہنچے، جبکہ اب امن و امان کی صورت حال قابو میں آنے کے بعد روسی دستے قزاقستان چھوڑ رہے ہیں کیونکہ کہ ان کا مشن مکمل ہو چکا ہے، اس کے برعکس امریکی افواج جو عراق میں موجود ہیں اس کا کیا جواز ہے حالانکہ عراقی پارلیمنٹ کے کہنے کے بعد بھی امریکی فوج کا عراق سے انخلا نہیں ہوا.

روسی وزیر خارجہ کے مطابق قازقستان نے CSTO افواج کو کیوں مدعو کیا؟ روسی افواج قزاقستان کی مدد کرنے کے لئے وہاں گئیں اور مشن مکمل کرنے کے بعد کہا کہ اب ہم جا رہے ہیں، اور قازقستان نے شکریہ .ادا کیا.

اور اب میرا سوال ہے کہ امریکی عراق سے کب جائیں گے؟ نہ صرف انہیں وہاں مدعو بھی نہیں کیا گیا بلکہ عراق کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اب امریکی افواج کے گھر جانے کا وقت ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں امریکی افواج تاحال وہاں موجود ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل