ہومانٹرنیشنلیوکرین میں فوج بھیجنے کا فرانس کا ارادہ مضحکہ خیز ہے، اٹلی

یوکرین میں فوج بھیجنے کا فرانس کا ارادہ مضحکہ خیز ہے، اٹلی

یوکرین میں فوج بھیجنے کا فرانس کا ارادہ مضحکہ خیز ہے، اٹلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ یوکرین میں مغربی افواج کو بھیجنے کے امکان کے بارے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات سے صرف کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔ ان کے تبصرے فرانسیسی صدر کے اس ہفتے دی اکانومسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کیف کی مدد کے لیے اپنی فوج بھیجنے پر غور کرسکتا ہے اگر روسیوں کو فرنٹ لائنز پر برتری حاصل ہو جاتی ہے اور اگر یوکرین کی بھی مدد کیلئے درخواست بھی آتی ہے تو یوکرین میں فوج بھیجنے کا خیال ٹھیک ہوگا۔ میکرون نے اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے “اسٹریٹیجک مقصد” کا بھی خاکہ پیش کیا کہ روس یوکرین میں جیت نہیں پائے گا، اور دعویٰ کیا کہ اگر روس جیت گیا تو اس طرح کی پیشرفت سے یورپی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔

اخبار سے بات کرتے ہوئے، کروسیٹو نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ وہ ذاتی طور پر ایک فرانس جیسے دوست ملک کے صدر کا فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن وہ ان اعلانات کے مقصد اور افادیت کو نہیں سمجھ سکتے، جو معروضی طور پر تناؤ بڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

اطالوی وزیر نے اس امکان کو بھی مسترد کر دیا کہ اٹلی کبھی بھی اپنی فوجیں یوکرین کے تنازع میں براہ راست مداخلت کے لیے بھیجے گا۔ کروسیٹو نے وضاحت کی کہ دوسروں کے برعکس ہمارے نظام میں براہ راست فوجی مداخلتوں پر واضح ممانعت ہے، جو قوانین اور آئین فراہم کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ایک بین الاقوامی مینڈیٹ کے بعد مسلح مداخلت کا تصور کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر اقوام متحدہ کی قرارداد کے نفاذ کے بعد ایسی کسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اطالوی فوج بھجی جا سکتی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل