ہومتازہ ترینروسی صدر نے آرتھوڈوکس عیسائیوں کو ایسٹر سنڈے کی مبارکباد دی

روسی صدر نے آرتھوڈوکس عیسائیوں کو ایسٹر سنڈے کی مبارکباد دی

روسی صدر نے آرتھوڈوکس عیسائیوں کو ایسٹر سنڈے کی مبارکباد دی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایسٹر سنڈے کے موقع پر آرتھوڈوکس عیسائیوں کو مبارکباد دی ہے، اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پادری ہمیشہ لوگوں کے ساتھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر وہ ملک میں مذھبی پیشوا پادری حضرات اب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر پوتن نے روسی آرتھوڈوکس چرچ اور دیگر عیسائی اعترافات کی تعمیری، نتیجہ خیز سرگرمی پر بھی زور دیا جو روس کے تاریخی، ثقافتی اور روحانی ورثے کو محفوظ رکھتے ہیں۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روسی آرتھوڈوکس چرچ اور دیگر مسیحی فرقوں کے تخلیقی اور نتیجہ خیز کام کو تسلیم کرنا ضروری ہے جس کا مقصد ہمارے تاریخی، ثقافتی اور روحانی ورثے کو محفوظ کرنا، خاندان کے نظام کو مضبوط کرنا، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور معاشرے میں ایسی پائیدار اقدار اور اخلاقیات کی تصدیق کرنا، اس کے علاوہ اپنے پڑوسی کی دیکھ بھال، رحم اور شفقت کے طور پر رہنما اصول کو اپنانا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل