ہومتازہ ترینمعروف فلم دنگل کی اداکارہ نے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ...

معروف فلم دنگل کی اداکارہ نے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بالی ووڈ کی معروف فلم دنگل کی اداکارہ نے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور کامیابیوں کو چھونے لگیں. بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ 11 جنوری 1992 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، آج فلم انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنانے والی فاطمہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1997 کی فلم ‘آنٹی 420 سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں فاطمہ نے اداکار کمل ہاسن اور تبو کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے بعد فاطمہ سال 2001 میں جوہی چاولہ، شاہ رخ خان اور جیکی شراف کی فلم ‘ون 2 کا 4 میں جیکی شراف کی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں۔ اس کے بعد فاطمہ فلم تہان، بٹو باس، آکاشوانی وغیرہ میں نظر آئیں، لیکن یہ فلمیں فاطمہ کو کوئی خاص پہچان نہ دلا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان ٹو بنانے کا اعلان

بھارتی اداکارہ کنگنا رناؤت کو جان سے مارنے کی دھمکی

سال 2016 میں فاطمہ کو نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کے مدمقابل کام کرنے کا موقع ملا۔ فاطمہ اس فلم میں گیتا پھوگاٹ کے روپ میں نظر آئیں، جو 2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ریسلر تھیں۔ فلم میں فاطمہ کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی اور فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس فلم کے بعد فاطمہ ‘دنگل گرل’ کے نام سے مشہور ہوئیں۔ اس کے بعد فاطمہ عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ میں نظر آئیں۔

فلموں کے علاوہ فاطمہ مشہور ٹی وی سیریل ‘اگلے جنم موھے بٹیا ہی کیجو’ اور ‘لیڈیز اسپیشل’ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اداکاری کے علاوہ فاطمہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ کام کی بات کریں تو فاطمہ جلد ہی فلم سام بہادر میں وکی کوشل اور سانیا ملہوترا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل