ماسکو(SR)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کروشین ہم منصب گورڈن ریڈمین کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ روس اور چین کی دوستی کا مقصد کسی تیسرے کے خلاف ہونا نہیں ہے. لاوروف نے زور دیا کہ جہاں تک عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کا تعلق ہے، وہ حالات کے تابع نہیں ہیں اور ترقی کر رہے ہیں قطع نظر اس کے کہ ہمارے مغربی ساتھی اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ چین کے ساتھ ہماری دوستی کا مقصد کسی تیسرے ملک کے خلاف ہونا نہیں ہے.