ہومتازہ تریننیٹو جانتا ہے اگرمطالبات ٹھکرائے تو روس کیا کرسکتا ہے، روسی سفارت...

نیٹو جانتا ہے اگرمطالبات ٹھکرائے تو روس کیا کرسکتا ہے، روسی سفارت کار

ماسکو(SR)
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا ہے کہ نیٹو بخوبی جانتا ہے کہ اگر مغرب روس کی حفاظتی ضمانتوں کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے تو روس کون سے فوجی تکنیکی اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
روسی ہم منصب کو دورہ لندن کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیردفاع

روسی فوج مشرقی بعید میں متحرک، ٹیکٹیکل مشقوں کا آغاز کردیا

ہم انتباہ کر رہے ہیں کہ ہمارا موقف بالکل واضح اور پیش گوئی کے قابل ہے۔ ہم نے مغرب کو بالکل واضح طور پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اب ان کے مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ نیٹو بخوبی جانتا ہے کہ روس کی جانب سے کس قسم کے فوجی تکنیکی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اپنے امکانات کو کوئی راز نہیں رکھتے اور انتہائی شفاف طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل