ہومتازہ ترینمیزائلوں کی تنصیب پوتن امریکا کو اسی زبان میں جواب دیں گے،...

میزائلوں کی تنصیب پوتن امریکا کو اسی زبان میں جواب دیں گے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ یورپ میں میزائلوں کی تنصیب پر صدرپوتن امریکا کو اسی زبان میں جواب دیں گے. امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یوکرین کے بحران کو کم کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت ناکام ہونے کے بعد، وائٹ ہاؤس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ روس حملے کا بہانہ بنانے کے لیے وہاں کی صورت حال کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
امریکا میں جمہوریت ختم ہو سکتی ہے، سابق امریکی صدر کا انکشاف

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے، فرانس شدید ناراض

اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نیٹو کی انتظامیہ اس بات کا تجزیہ کر رہی ہے کہ اگلے چند ماہ کیا ہوسکتا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کے لیے ایک اور آپشن کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان میں روسی صدر کا اپنی فوجوں اور ہتھیاروں کو یوکرین کی سرحدوں پر دھکیلنا اور دور رس اقدامات کرنا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پوتن مشرقی یورپ کو شامل کرنے کے لیے روس کے دائرہ اثر کو بڑھانا چاہتے ہیں اور اس میں دوبارہ توسیع نہ کرنے کا عہد کرنا چاہتے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق اگر پوتن اس مقصد تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں جیسا کہ ان کے بعض معاونین نے مشورہ دیا تھا۔ تو روس کے سلامتی کے مفادات کوآگے بڑھائے گا جس کے نتائج یورپ اور امریکا سنجیدگی سے محسوس کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل