ہومتازہ ترینپنجشیر کو روسی ہتھیاروں کی سپلائی کے الزامات غلط ہیں، ماسکو

پنجشیر کو روسی ہتھیاروں کی سپلائی کے الزامات غلط ہیں، ماسکو

ماسکو(SR)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ پنجشیر صوبے میں افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کو روس کی جانب سے مبینہ ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی ماہرین کے تبصرے بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹو تاحال سرد جنگ کے زمانے میں رہ رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

روس غیرملکی طلباء کے لئے کھلا ہے، روسی وزارت خارجہ

ترجمان نے کہا ہم نے صوبہ پنجشیر میں افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کو مبینہ روسی ہتھیاروں کی فراہمی پر سوشل نیٹ ورکس میں شائع ہونے والے کچھ امریکی روس فوبک ماہرین کے تبصروں کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ امریکا کی جانب سے روس کو ان ہتھیاروں کے پروڈیوسر ملک کے طور پر دکھانے کی کوشسه کی گئی ہے۔ ہم اس طرح کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل