ہومتازہ ترینیورپی یونین تیل اورگیس کے شعبے میں روس کی محتاج ہے، فرانسیسی...

یورپی یونین تیل اورگیس کے شعبے میں روس کی محتاج ہے، فرانسیسی صدر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین تیل اورگیس کے شعبے میں روس کی محتاج ہے. فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں یورپی یونین میں فرانس کی صدارت کے پروگرام کی پیشکش کے دوران کہا کہ اگرچہ یورپی یونین تیل اور گیس کی درآمد کے شعبے میں روس پر انحصار کرتی ہے، لیکن مزید آزادی حاصل کرنے کے لیے ماسکو کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

یہ بھی پڑھیں

یورپی یونین نے جوہری توانائی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا

فرانس کے صدر نے کہا کہ ہمیں خودمختاری کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا مطلب روس سے آزادی ہے۔ میکرون نے کہا تاہم جب میں اپنی تیل اور گیس کی درآمدات کو دیکھتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ ہم روس سے آزاد نہیں ہیں. انہوں نے بتایا کہ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آزادی کے لئے روس سے تعلقات منقطع کرلیں۔ اس کے برعکس روس سے یوروپی یونین لیے بہت سے فائدے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل