ہومتازہ ترینروس ایرانی صدورکی ملاقات، 20 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پراتفاق

روس ایرانی صدورکی ملاقات، 20 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پراتفاق

ماسکو(SR)
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ایرانی فریق نے 20 سالہ مدت کے لیے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کا مسودہ ماسکو کے حوالے کردیا ہے۔ ایرانی صدر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی صدر رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں گفتگو کی.

ایران کے صدر رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے تعلقات کے 20 سالہ افق پرتاکید کی ہے جبکہ روسی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں بڑا ایجنڈا موجود ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور روس خطے کے دو بڑے بڑے ممالک ہیں جن کے علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ نظریات اور مفادات ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر استوار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل