ماسکو(SR)
بحر ہند میں ایران چین روس کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں. تینوں ممالک نے 2019 میں بحر ہند اور بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کیں تھیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران، چین اور روس نے جمعہ کو شمالی بحر ہند میں اپنی تیسری مشترکہ بحری مشقیں منعقد کیں۔
ایران روس اور چین کی بحریہ نے جمعے کی صبح بین الاقوامی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں۔ہمارے نمائندے کے مطابق، میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس کے نام سے انجام پانے والی ان مشقوں میں تینوں ملکوں کے بحری دستوں نے حصہ لیا اور تجارتی جہازوں کو قزاقوں سے چھڑانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں
روس اورچین کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں ختم
بحری مشقوں کے ایرانی ترجمان کموڈور تاج الدین نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں تینوں ملکوں کی بحریہ کے فضائی یونٹوں نے بھی حصہ لیا اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی بحری مشقیں ایران، چین اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی نشاندہی کرتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے بحر ہند کے شمالی علاقے میں شروع ہوگئی ہیں جن میں ایرانی فوجی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ یونٹس شامل ہیں