ہومتازہ تریننیٹو افواج کو بلغاریہ اور رومانیہ سے فوری نکلا جائے، روس...

نیٹو افواج کو بلغاریہ اور رومانیہ سے فوری نکلا جائے، روس کا انتباہ

ماسکو(SR)
روسی وزارت خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ روس کا نیٹو سے غیر ملکی فوجیوں، ہتھیاروں اور آلات کو واپس بلانے کا مطالبہ بلغاریہ اور رومانیہ پر بھی لاگو ہوتا ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک 1997 میں نیٹو کے رکن نہیں تھے. روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو مغربی ممالک سے جو سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نیٹو فورسز رومانیہ اور بلغاریہ سے نکل جائیں۔ ماسکو نے نیٹو سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلاک کو مزید بڑھانے سے گریز کرے اور 1997 کی سرحدوں تک محدود رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

روسی بحریہ کو تین جدید ترین آبدوزیں موصول

امریکا روس کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، وائٹ ہاؤس

بلغاریہ اور رومانیہ نے 1997 کے بعد نیٹو کا اتحاد جوائن کیا ہے تو ان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ تمام غیر ملکی افواج، ہتھیار اور فوجی تنصیبات کو ان دونوں ملکوں سے نکالا جائے۔

17 دسمبر 2021 کو روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی کی ضمانتوں سے متعلق ایک مسودہ اور روس اور نیٹو کے رکن ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے معاہدے کا مسودہ جاری کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل