ہومتازہ ترینویانا مذکرات میں روسی مذاکراتی وفد کی ایرانی وفد سے ملاقات

ویانا مذکرات میں روسی مذاکراتی وفد کی ایرانی وفد سے ملاقات

ماسکو(SR)
ویانا مذکرات میں روسی مذاکراتی وفد کی ایرانی وفاد سے ملاقات ہوئی ہے. ویانا مذکرات میں ایرانی ٹیم کے سربراہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ایک ملاقات میں مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی نے جمعہ کو ویانا میں روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ میخائیل اولیانوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ویانا میں ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے 26 ویں دن کا اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ڈپٹی کوارڈینیٹر انریکہ مورا کی ملاقات سے آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
بحر ہند میں ایران چین روس کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

روس ایرانی صدورکی ملاقات، 20 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پراتفاق

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق علی باقری کنی اپنی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مذاکراتی وفود کے کچھ دیگر سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ علی باقری کنی نے (بدھ) کو دو طرفہ اور کثیر الجہتی ملاقاتوں کے فریم ورک میں مذاکرات میں شریک تمام ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مبصرین کے مطابق یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ مذاکرات ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل ویانا میں جمعرات کی صبح ماہرین کی سطح پر مختلف موضوعات پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا یہ ملاقاتیں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے آخری اجلاس میں طے پانے والے معاہدے پر مبنی ہیں، جس کے دوران مذاکرات میں شریک ممالک کے نمائندوں نے غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کے معاملے کو اٹھانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ویانا میں پابندیاں ہٹانے پر بات چیت کا آٹھواں دور جاری ہے اور بات چیت ایک نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل