برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کی بحریہ کے سربراہ نے وائس ایڈمرل Kay-Achim Schönbach اپنے دئیے گئے بیان پرتنقید کے بعد استعفی دے دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن قابل احترام ہیں اور یہ کہ کیف کبھی بھی ماسکو سے الحاق شدہ کریمیا کو واپس نہیں حاصل کرسکے گا۔ یوکرین پر حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات اور ہتھیاروں کی فراہمی پر برلن اور کیف کے درمیان کشیدگی کے درمیان جرمن بحریہ کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حق میں دئیے جانے والے بیان کے بعد استعفی دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
روس سے گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، جرمنی
روس کا جوابی وار، جرمنی کے دو سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا
نئی دہلی میں تھنک ٹینک کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن بحریہ کے وائس ایڈمرل Kay-Achim Schönbach نے کہا کہ یہ خیال کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے “احمکانہ” تھا اور یہ کہ روسی صدر پوتن حقیقت میں قابل احترم شخصیت ہیں. شونباخ نے میٹنگ میں روس کو ایک قدیم اور اہم ملک قرار دیا۔
-Achim Schönbach نے تسلیم کیا کہ یوکرین میں روس کے اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے پیش گوئی کی کہ کیف کبھی بھی ماسکو سے الحاق شدہ کریمیا کو واپس نہیں حاصل سکے گا۔ جرمن بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جزیرہ نما کریمیا جاچکا ہے اور یہ کبھی واپس نہیں آئے گا.