ہومتازہ ترینکریملن یوکرین میں روس نواز لیڈرمسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، برطانیہ

کریملن یوکرین میں روس نواز لیڈرمسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریملن یوکرین میں روس نواز لیڈر کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے. واضح رہے برطانیہ نے ہفتے کے روز ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ کیف میں روس نواز رہ نما کو تعینات کرنے کی کوشش کر کے یوکرین پر “قبضے” کے بارے میں “سوچ رہا ہے”۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں اب بغیر ماسک کے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی

روس کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،برطانیہ

برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس معلومات ہیں کہ روسی انٹیلی جنس سروسز کے کئی سابق یوکرائنی سیاست دانوں سے روابط ہیں۔ بیان میں مزید کہا کہ ماسکو سابق یوکرینی سیاست دان یوگینی مرائیف کو کیف میں ایک لیڈر بنانے پر کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ لندن یوکرین کے خلاف کریملن کی سازش کو قبول نہیں کرے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل