ہومتازہ ترینروس کے خلاف امریکی ہتھیار یوکرین پہنچ گئے، روسی فوج الرٹ

روس کے خلاف امریکی ہتھیار یوکرین پہنچ گئے، روسی فوج الرٹ

کیف(SR)
روس کے خلاف امریکی ہتھیار یوکرین پہنچ گئے ہیں جس کے بعد روسی فوج الرٹ ہو گئی ہے.

اطلاعات کے مطابق امریکا نے روس کے خلا ف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیپ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں پہنچادی ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رو س اورامریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یوکرائنی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
یوکرائن کی سرحد پر نیٹو کی فوجی تنصیبات پر کام بھی جاری ہے ،جب کہ روس نے بھی سرحد کے قریب اپنی فوج کی صف بندی کرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرائن کو دی جانے والی یہ پہلی کھیپ ہے ، جو مہلک ہتھیاروں پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب جرمنی نے روس سے جنگ کے تناظر میں یوکرائن کو ہتھیار دینے سے انکار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی نے ایسٹونیا کو بھی جرمنی میں بنائے گئے ہتھیار یوکرائن کو فروخت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ایسٹونیا اور لیٹویا نے ممکنہ روسی حملے کی صورت میں یوکرائن کی مدد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے ایسٹونیا کو امریکی ساختہ ہتھیار یوکرائن کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے،جب کہ جرمنی نے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ غلط معلومات پھیلانا اور ‘اشتعال انگیزی’ بند کرے، روس

ادھر بلغاریہ نے یوکرائنی تنازع کے تناظر میں نیٹو کے سائے تلے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلغاریہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ بلغاریہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلغاریہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور روس اس پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے روس سے کہا کہ وہ تناؤ میں کمی کے لیے یورپ سے مذاکرات کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل