ہومشوبزپامیلا اینڈرسن کا پانچویں شوہر سے بھی طلاق لینے کا فیصلہ

پامیلا اینڈرسن کا پانچویں شوہر سے بھی طلاق لینے کا فیصلہ

پامیلا اینڈرسن کا پانچویں شوہر سے بھی طلاق لینے کا فیصلہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے شادی کے محض 13 ماہ بعد پانچویں شوہر سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ پامیلا اینڈرسن نے باڈی گارڈ ڈین ہیہرسٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے پامیلا اینڈرسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ “بے رحم اور غیرزمہ دار” ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور ان کے پانچویں شوہر ڈین ہے ہرسٹ میں ایک یہ بات مشترکہ تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔پامیلا کے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی اس وقت تصدیق ہوگئی جب انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل