ہومپاکستان10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ میں شامل

10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ میں شامل

10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ میں شامل

اسلام آباد (صدائے روس)
پاکستان کے صدر عارف علوی نے 10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پاک بحریہ میں قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز شامل کرنے کی ایڈوائس دی تھی جس کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت منظوری دیدی۔

قطری ہیلی کاپٹرز پاکستان نیوی کے ایئر بورن فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں، 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز قطری ایئر فورس نے بطور تحفہ پاک بحریہ کو دیئے ہیں۔ سی کنگ ہیلی کاپٹرز برطانوی کمپنی ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹرز کے تیار کردہ ہیں، جن کا وزن 6 ہزار کلو گرام سے زائد اور رفتار 208 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، یہ ریسکیو کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیت کا حامل ہیلی کاپٹر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل