ہومانٹرنیشنلاٹلی میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ

اٹلی میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ

اٹلی میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ

روم (انٹرنیشنل ڈیسک)
اٹلی میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اٹلی کو سخت اقتصادی حالات کا سامنا ہے۔ گزشتہ دو سال میں بحران کورونا کی وجہ سے مزید حالات بدتر ہو گئے جس کی وجہ سے غریبوں اور بے گھر لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فلاحی اداروں اور مفت غذائیں تقسیم کرنے والے اداروں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں در حقیقت گزشتہ ایک عشرے سے اقتصادی بحران میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بے گھر افراد کی تعداد بڑھی ہے۔ بے گھر افراد جگہ جگہ نظر آتے ہيں۔ یہ لوگ ریلوے اسٹیشنز اور سڑک کے کنارے زندگی بسر کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل