ہومتازہ ترینمغرب نے روس پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان جنگ میں...

مغرب نے روس پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان جنگ میں کود پڑیں ‏گے، بیلاروس

مغرب نے روس پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان جنگ میں کود پڑیں ‏گے، بیلاروس

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس نے اعلان کیا ہے کہ مغرب نے روس پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان جنگ میں کود پڑیں ‏گے. اطلاعات کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ اگر مغرب نے روس پرحملہ کیا تو مینسک جنگ کے میدان میں کود پڑے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور مغربی ممالک کی جانب سے تحریک آمیز بیانات دیئے جانے کے ساتھ بیلاروس کے صدر نے اس کشیدگی کے بارے واضح طور پر اپنے موقف کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک، امریکا اور مغربی ممالک کے کسی بھی فوجی اقدام کے وقت روس کا پوری طرح سے ساتھ دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل