تاجکستان کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی، روس
ماسکو (صداۓ روس)
تاجکستان میں روس کے سفیر Igor Lyakin-Frolov نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کی فراہمی سے تاجکستان کو اپنی فوج کی جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے گزشتہ سال کے آخر میں تاجکستان کو مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے روسی فوجی ہارڈویئر، سازوسامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑے پیمانے پر سپلائی کی گئی ہے۔ سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے تاجکستان کی مسلح افواج کی جنگی تیاری میں اضافہ ہو گا۔