ہومتازہ ترینیوکرین پر روسی حملے سے لاشوں کی انبار لگ جائیں گے، امریکی...

یوکرین پر روسی حملے سے لاشوں کی انبار لگ جائیں گے، امریکی جنرل

یوکرین پر روسی حملے سے لاشوں کی انبار لگ جائیں گے، امریکی جنرل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی جائنٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل مارک میلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو بہت بری تعداد میں انسانی جانی نقصان ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ سے عظیم دوئم سے بھی زیادہ بھیانک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے. اس سے قبل پینٹاگون کے اعلیٰ حکام نے جمعے کو خبردار کیا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کا نتیجہ “خوفناک” ہوگا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف یو ایس آرمی جنرل مارک ملی اور ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے اس خوفناک منظر نامے کی تفصیل بتائی، اور کہا کہ امریکی اور نیٹو افواج سابق سوویت ہمسایہ ممالک پر ماسکو کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ جنرل میلی نے یوکرین کی سرحد کے قریب ایک لاکھ روسی فوجیوں کی موجودگی کو سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی فوجی تعیناتی قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل