مغرب جنگی حالات سے متعلق خوف و ہراس نہ پھیلائے، یوکرائنی صدر
کیف (صداۓ روس)
یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنیسکی مغربی میڈیا پر سکلہت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی حالات کا بہانہ بنا کر مغرب خوف و ہراس نہ پھیلائے. انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک روسی حملے کی وارننگ یوکرین کی معیشت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ یوکرائنی صدر نے کہا کہ مغرب اور میڈیا میں روس کے ساتھ تنازعہ کو جس طرح اچھالا جا رہا ہے، اس کی یوکرائن کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن سخت بیان بازی کر کے “غلطی ” کر رہے ہیں۔
یاد رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اگلے ماہ اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔