ہومانٹرنیشنلجرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں. جرمن پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا واقعہ مغربی جرمن ضلع کُوزل میں رونما ہوا۔ ایک کار میں سوار افراد نے ان پولیس اہلکاروں کو گولیاں پیر اکتیس جنوری کی علی الصبح ماریں۔ یہ واردات ایک دیہی سڑک پر کی گئی۔ واردات کا وقت ساڑھے چار بجے کے قریب بتایا گیا ہے۔ جس سڑک پر پولیس اہلکاروں کو گولیاں ماری گئیں، وہ کرائس اشٹراسے بائیس ہے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ان پولیس اہلکاروں نے گولیاں لگنے کے بعد پولیس کو پیغام بھیجا تھا لیکن امدادی ٹیم پہنچنے سے قبل خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ ان کی عمریں انتیس اور چوبیس برس تھیں۔ چوبیس سالہ خاتون اہلکار ابھی پولیس اکیڈیمی میں زیرِ تربیت تھیں۔ ضلعی پولیس واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش اور کھوج میں مصروف ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل