بھارت میں معروف سانپ پکڑنے والے کو سانپ نے کاٹ لیا
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والے مشہور سانپ پکڑنے کے ماہر اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ماہر واوا سریش، جوکوٹیم میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں. انھیں ایک کوبرا نے اسے کاٹ لیا تھا. طبیعت میں بہتری کے آثار ظاہر ہونے کے بعد انھیں وینٹی لیٹر کی مدد سے اتار لیا گیا تھا. ڈاکٹروں نے بتایا کہ لائف سپورٹ ہٹانے کا فیصلہ آج صبح کیا گیا جس کے بعد وہ آرام سے سانس لے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ خود ہی سانس لے رہے ہیں تاہم انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ مزید 48 گھنٹے تک ان کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ سریش کو پیر کی شام کوبرا نے اس وقت کاٹ لیا تھا جب وہ اسے بچانے کے کوشش کر رہا تھا۔