ہومتازہ ترینیوکرین نے روس سے دفاع کے لئےجرمنی سے میزائلوں کا مطالبہ کردیا

یوکرین نے روس سے دفاع کے لئےجرمنی سے میزائلوں کا مطالبہ کردیا

یوکرین نے روس سے دفاع کے لئےجرمنی سے میزائلوں کا مطالبہ کردیا

کیف(صداۓ روس)
یوکرین نے روس سے کشیدگی کے دوران جرمنی سے ‘دفاعی’ ہتھیاروں کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے نیٹو اتحادیوں برطانیہ اور امریکہ کے برعکس، جرمنی نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے انکار کر دیا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ روسی جارحیت سے اپنے دفاع میں مدد مل سکے، لیکن کیف چاہتا ہے کہ برلن اس پالیسی کو تبدیل کرے اور ہتھیار بھیجے۔ اپنی باضاطبہ درخواست میں یوکرین نے جرمن حکومت سے دفاعی ہتھیاروں کی شکل میں مدد کی اپیل کی۔درخواست میں یوکرین نے جرمنی ساختہ جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی درخواست کی۔

جس میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، اینٹی ڈرون رائفلز، الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم،نگرانی کے کیمرے اور گولہ بارود سمیت دیگر سامان شامل ہے. جرمنی کے مطابق وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل پر زور دیتا ہے، اس لئے وہ امریکا اور برطانیہ کی پیروی نہیں کرے گا۔اب تک جرمنی نے یوکرین کو پانچ ہزار حفاظتی ہیلمٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل