ہومانٹرنیشنلامریکی کانگریس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے...

امریکی کانگریس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے بل پیش

امریکی کانگریس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے بل پیش

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی کانگریس میں سعودی عرب ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے بل پیش کیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے دو ڈیموکریٹ ارکان نے سعودی عرب کے لئے فوجی امداد کو محدود بنانے کے مقصد سے ایک بل پیش کیا جس میں سعودی فضائیہ کو امریکہ کمپنیوں کی جانب سے جنگی آلات و وسائل کی تعمیر اور مینٹیننس کی خدمات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو امریکی اراکین کانگریس ٹام مالینوسکی اور جیم میک گورن نے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ دو سال تک ملکی کمپنیوں کو جنگ یمن میں مصروف سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے لئے مینٹیننس سروس فراہم کرنے کی اجازت نہ دے۔ اس حوالے سے میک گورن کا کہنا تھا کہ چھے سال سے زائد عرصے سے یمنی عوام سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم اور فضائی حملوں سے روبرو ہیں جو غلط اور ضمیر کے برخلاف ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل