ہومتازہ ترینبلومبرگ کی شہ سرخی مغربی اشتعال انگیزی پر مبنی ہے، کریملن

بلومبرگ کی شہ سرخی مغربی اشتعال انگیزی پر مبنی ہے، کریملن

بلومبرگ کی شہ سرخی مغربی اشتعال انگیزی پر مبنی ہے، کریملن

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلومبرگ کی شہ سرخی مغربی اشتعال انگیزی پر مبنی ہے. کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا کہ مغربی ملکوں کی طرف سے کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کس حد تک خطرناک ہو سکتی ہے اس کا اندازہ بلومبرگ نیوز ایجنسی کی اس شہ سرخی سے لگایا جا سکتا ہے جو اس ایجنسی نے یوکرین-روس بحران کے تعلق سے شائع کی اور پھر فورا ہی اسکی تردید کرتے ہوئے اسے ہٹا دیا۔

نیوز ایجنسی بلومبرگ نے حال ہی میں یوکرین-روس بحران کے تعلق سے یہ شہ سرخی ”روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا“ لگائی اور پھر اس خبر کی تردید کے ساتھ ہی اس شہ سرخی کو ہٹا دیا تھا۔ روسی صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے پر مبنی بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کا شائع ہونا اور پھر اس کی فوری تردید ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کس حد تک خطرناک ہو سکتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے بلومبرگ کے اس اقدام کو عمدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں مبالغہ آرائی سے بچنا چاہیئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل